محمد حفیظ کی نیوزی لینڈ کرکٹ کی ٹرولنگ

September 19, 2021

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے یکطرفہ فیصلے کے بعد پاکستان سے جانے کے دوران اسے ٹرول کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار اسٹار آل راؤنڈ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی روانگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے لکھا کہ حیرانی کی بات ہے کہ وہی راستہ وہی سیکیورٹی لیکن کل خطرہ تھا آج نہیں ہے۔

محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کو ٹرول کرتے ہوئے یہ بھی تحریر کیا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا شکریہ جنہوں نے نیوزی لینڈ ٹیم کو محفوظ طریقے سے ایئرپورٹ پہنچایا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے میچ سے چند منٹوں قبل سیکیورٹی تھریٹ کا بہانہ بنا کر دورہ اچانک ملتوی کردیا تھا۔

پاکستانی حکام نے ان سے سیکیورٹی تھریٹ کے بارے میں پوچھا تو اس کے بارے میں انہوں نے کوئی معلومات بھی شیئر نہیں کیں۔