پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے‘ ن لیگ

September 20, 2021

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ ودیگر نے بیان میں کہا ہے حکمرانوں نےعوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑدیئے۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو تبدیلی کی سونامی کا جھانسہ دیکر مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیااوران سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر حکومت کی جانب سے خودکش حملہ ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرد ے گاکیونکہ اس کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا جو پہلے ہی مہنگائی و بیروزگاری کے ستائے ہوئے ہیں اور اپنی سفید پوشی کا بھرم بڑی مشکل سے رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے تنگ آچکے اور ان نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کو جلد ان نااہل حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔