عاطف اسلم اور اہلیہ کی ویڈیو وائرل

September 20, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار اہلیہ سارہ کے بال ٹھیک کر رہے ہیں۔

عام طور پر عاطف اسلم خود بھی سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں ہیں اور ان کی اہلیہ اور بچے بھی سوشل میڈیا سے دور ہی رہتے ہیں لیکن حال ہی میں عاطف اسلم نے لاہور میں منعقدہ شادی کی ایک تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی۔

ولیمے کی اس تقریب میں عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ توجہ کا مرکز بنے رہے، تقریب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین کی جانب دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل اسی شادی کی تقریب کے بارات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔