• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کو کھونا زندگی کا تلخ ترین تجربہ تھا: عاطف اسلم


پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ بچے کو کھونا ان کی زندگی کے تلخ ترین تجربات میں سے ایک تھا۔

انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کی اہلیہ سارہ اپنے حمل کے پانچویں ماہ میں تھیں کہ جب بچے کے دل کی دھڑکن اچانک بند ہوگئی تھی۔

گلوکار نے بتایا کہ میں ترکی میں کسی شو کے سلسلے میں موجود تھا، مجھے وہاں میری پرفارمنس سے آدھا گھنٹہ قبل اہلیہ نے کال کر کے بتایا کہ بچے کے دل کی دھڑکن بند ہو گئی ہے، ڈاکٹرز نے کہا کہ ہمیں کچھ اور کرنا ہو گا۔


انہوں نے کہا کہ یہ خبر سننے کے بعد میں ڈھائی گھنٹے اسٹیج پر پرفارم کرتا رہا، وہاں موجود تمام لوگ میری دھنوں سے لطف اندوز ہورہے تھے ۔

عاطف اسلم نے کہا کہ رات گیارہ بجے کے بعد جب میں ہوٹل اپنے کمرے میں پہنچا تو میں نے اپنی ٹیم سے کہا کہ مولانا رومی اور شمس تبریز کے مزار پر حاضری کیلئے مجھے قونیہ جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قونیہ جانے کیلئے راستے میں، میں بس ایک ہی چیز سوچتا رہا کہ انسان کتنا بے بس ہے۔

گلو کار نے مزید کہا کہ مزار پر حاضری دیتے وقت وہ بس یہی سوچتے رہے کہ  ہمارے اختیار میں کچھ بھی نہیں لیکن پھر بھی ہم ہر چیز میں الجھتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین