آسٹریلیا سے آبدوز معاہدے پر تشویش دو ماہ پہلے شروع ہوئی، فرانس

September 20, 2021

فرانسیسی صدارتی محل نے آسٹریلیا امریکا آبدوز معاہدہ پر کہا ہے کہ آسٹریلیا سے آبدوز معاہدے سے متعلق تشویش 2 ماہ پہلے شروع ہوئی تھی۔

پیرس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدارتی محل کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے ارادے کا نہیں بتایا نہ ہی ہمارے سوالوں کےجواب دیے۔ جون میں فرانسیسی صدر کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔

فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق ملاقات میں آبدوز معاہدہ ختم کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔ امریکا نے بھی اپنے کسی ارادے کا نہیں بتایا نا ہی ہمارے سوالوں کے جواب دیے۔

آسٹریلیا نے چند روز پہلے فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے جوہری آبدوزوں کا معاہدہ کیا ہے جس پر فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔