• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے پر ایماندار رہے: آسٹریلوی وزیرِ دفاع


آسٹریلوی وزیرِ دفاع پیٹر ڈیوٹن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے کے معاملے پر واضح اور ایماندار رہا ہے۔

پیٹر ڈیوٹن کا کہنا ہے کہ معاہدے کی قیمت سے متعلق فرانس سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے تھے، 2016ء میں ہونے والے 40 ارب ڈالر معاہدے کی قیمت اب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی وزیرِ دفاع کو بتا دیا تھا کہ آسٹریلیا اپنے قومی مفاد میں کام کرے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے جوہری توانائی والی آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس پر فرانس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاہدہ توڑنے پر آسٹریلیا اور امریکا سے اپنے سفیر واپس بلا لیئے ہیں۔

تازہ ترین