عاطف اسلم کے نئے گیت اجنبی کا ٹیزر ریلیز

September 21, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلوکار، اداکار عاطف اسلم نے اپنے نئے گانے’اجنبی‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔ اس کا انکشاف انہوں نے خود اپنے ویڈیو مسیج کے ذریعہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بہت جلد کچھ نیا سا، اجنبی سا اور عجیب سا بھی پیش کریں گے۔ ، اس کے باوجود عاطف اسلم کے آفیشل سوشل میڈیا سے اجنبی کا ٹیزرر بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس نیو سانگ میں ان کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں ۔ عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ میرے مداحوں کے لیے ویک اینڈ گفٹ ہے ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے پرستاروں کو باخبر رکھنے کے لیے بتایا کہ وہ آج کل اپنی ڈرامہ سیریز کی ریکارڈنگ بھی نمٹا رہے ہیں ۔