شرافی گوٹھ، مکان سے بازیاب زنجیروں میں جکڑی 15سالہ لڑکی اور چچا تھانے منتقل

September 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شرافی گوٹھ پولیس نے مکان سےزنجیروں میں جکڑی بچی کو باز یاب کرالیا،پولیس کے مطابق بچی کے سگے چچا نے 15 سالہ علشبہ کو مبینہ طور پر زنجیروں سے باندھ کر رکھا تھا، بچی نے 15مددگار پولیس کو اطلاع دی جس پرعلاقہ پولیس اور 15مددگار پولیس نے بچی کو بازیاب کرا کر بچی اور چچا دونوں کو تھانے منتقل کردیا۔