• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ،5 افراد زخمی

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا ٹی 45 گوشاک طیارہ تربیتی مشن پر تھا کہ ٹیکساس کے شہر لیگ ورتھ میں گر کر تباہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں طیارے کے 2پائلٹ اور 3شہری زخمی ہوئے اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تباہی کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین