لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایک ہزار روپے یومیہ جرمانہ ہوگا جبکہ نان فائلر کو 2 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔سالانہ 3 لاکھ سے زائد کاروباری آمدن والے افراد یا ایسوسی ایشنز گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔