مزدور تنظیموں نے پی ایم ڈی اے کا مجوزہ بل مسترد کردیا

September 21, 2021

کراچی (نیوزڈیسک) ملک کی مزدور تنظیموں نے پی ایم ڈی اے کا مجوزہ بل مسترد کرتے ہوئے صحافیوں کی جدوجہد میں ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایک مشاورتی کانفرنس میں مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ پی ایم ڈی اے کے نتیجے میں ملک میں ایک ایسی سنسر شپ آئے گی جس کے بعد محنت کشوں کی آواز بھی دبا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے اپنے حقوق حاصل کرنا ہوں گے۔