ہمارے خلاف پروپیگنڈ ہ کرنے والوں کا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ،تفتان بس ٹرانسپورٹ

September 21, 2021

کوئٹہ(پ ر)تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین ائیر کنڈیشن سروس رخشان ڈویژن کوئٹہ کے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹرزکا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز یونین کے صدر حاجی اللہ بخش بادینی کی صدارت میں ہوا۔ جس میں تفتان یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک محمد حسنی ٗمحمد اکرم محمد حسنی ٗمحمد نعیم محمد حسنی ٗعید محمد محمد حسنی ٗنصر اللہ بادینی ٗمحمد نعمان بادینی ٗحاجی عیسیٰ خان بادینی ٗحاجی شاہ جہاں بادینی ٗشفیع محمد بادینی ٗحاجی محمد اشرف جمالدینی ٗحاجی میر غلام فاروق بادینی حاجی احمد شاہ بڑیچ ٗمحمد ابراہیم بڑیچ ٗحاجی اختر محمد مینگل ٗمیرگل محمد مینگل ٗنور جان مینگل ٗ حاجی معاذ اللہ پرکانی ٗ حاجی موسیٰ خان پرکانی سمیع اللہ ساسولی ٗنجیب اللہ ساسولی ٗعابد حسین سرپرہ اور کثیر تعداد میںٹرانسپورٹرز نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے پچھلے دنوں اخبارات اور سوشل میڈیا میں جاری ہونے والے ایک بیان کہ جس میں تفتان یونین کے عہدیداروں پر الزامات عائد کرتے ہوئے منفی پروپیگنڈہ کیا گیاتھا کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ یہ ایک مخصوص ٹولے کی سازش ہے جس کا تفتان یونین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نصف صدی سے زائد ٹرانسپورٹ چلاتے آ رہے ہیں اور انتظامیہ کو جب بھی ہماری ضرورت پیش آئی ہے تو ہم نے بروقت اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ہماری یونین باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہے لہٰذا متعلقہ حکام مذکورہ عناصر کا نوٹس لیں ۔