بختاور نے بلاول کو سالگرہ پر کیا نایاب تحفہ دیا؟

September 21, 2021

پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنے بھائی، پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر انہیں نایاب تصویروں کا تحفہ دیا ہے۔

محترمہ بینظیر بھٹو اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے بیٹے، بلاول بھٹو زرداری کی آج 33 ویں سالگرہ ہے۔

اس موقع پر شادی کے بعد دبئی شفٹ ہونے والی بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو نے اپنے بھائی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے اُن کی یادگار تصویریں شیئر کی ہیں۔

بختاور بھٹو نے بلاول بھٹو زرداری کے بچپن کی تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں روزانہ تمہاری سالگرہ کا کیک کھا ر ہی ہوں۔‘