میشا شفیع ہالی ووڈ اداکار سے اپنا موازنہ کیے جانے پر ناخوش

September 21, 2021

معروف پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع سوشل میڈیا پر اپنا ہالی ووڈ کے مشہور اداکار کیانو ریوز سے موازنہ کیے جانے پر ناخوش دکھائی دے رہی ہیں ۔

میشا شفیع نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹا گرام پر نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں ،ان تصاویر کو دیکھ کر ایک صارف نےگلوکارہ کا موازنہ ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز سے کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تصاویر میں وہ کافی حد تک ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز کی ہمشکل لگ بھی رہی ہیں ۔


البتہ میشا شفیع کو سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ان کا ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز سے موازنہ کرنا کچھ خاص پسند نہیں آیا ۔

گلوکارہ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اس پر پاگل نہیں ہیں ۔‘

جس پر صارف نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ کو ہماری اگلی سپر ہیروئن ہونا چاہیے، آپ کمال لگ رہی ہیں ۔ ‘