• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے والی گلوکارہ میشا شفیع نے لاہور کی سیشن عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتادی۔

میشا شفیع نے اپنی ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر دکھائی دے رہے ہیں۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے صبح عدالت جانے کے بعد وہاں میرے ساتھ یہ سب ہوا، انہوں نے مزید لکھا کہ یہ لاہور سیشن کورٹ کی تصویر ہے۔

گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ڈسپوزیبل پلاسٹک کے برتن اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

میشا شفیع نے ٹوئٹس میں عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ ان پر پھینکا جانے والا سامان بتایا۔

خیال رہے کہ یشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے تھے۔

علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو مسترد کیا تھا جھوٹے الزامات لگانے پر لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر درجنوں سماعتیں ہو چکی ہیں۔

سیشن کورٹ میں علی ظفر اور ان کے 11 گواہوں کے بیانات مکمل ہوچکے ہیں اور اب میشا شفیع کے گواہوں کے بیانات قلم بند ہوں گے۔

اسی کیس میں میشا شفیع اور ان کی والدہ اداکارہ صبا حمید بھی اپنا بیان ریکارڈ کروا چکی ہیں۔

تاہم عدالت کی جانب سے مذکورہ کیس میں بارہا میشا شفیع کو طلب کیا گیا تھا اور عدالت نے انہیں 28 ستمبر کو بھی طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی تھیں۔

اب انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں اس کی وجہ بتائی ہے۔

میشا کے ٹوئٹ پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ردعمل دیا۔

تازہ ترین