گلوکارہ میشا شفیع نے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کا شعر بگاڑنے پر ان کے چاہنے والوں سے معافی مانگتے ہوئے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔
گزشتہ دنوں میشا شفیع نے فیض احمد فیض کے مشہور زمانہ شعر کے مصرع کو بگاڑا تھا اور بول کے لب آزاد ہیں تیرے کو اپنے الفاظ دیتے ہوئے ’ٹرول کے لب آزاد ہیں تیرے‘ لکھتے ہوئے ناقدین کو جواب دیا تھا۔
ٹوئٹ میں میشا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ تو فیض صاحب کی شاعری پر گانے گا کر ہی مشہور ہوئی ہیں اور ان کی ہی شاعری پر ٹرول کر رہی ہیں۔
ٹرول کے جواب میں فیض احمد فیض کے نام سے چلائے جانے والے اکاؤنٹ سے میشا کو ناگواری کا احساس دلاتے ٹوئٹ کیا گیا کہ یہ اچھی بات نہیں ہے، کیا ہم نے کبھی آپ کے گانوں کو ٹرول کیا؟
فیض کےمداحوں کی جانب سے چلائے جانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس ردعمل کو دیکھتے ہوئے میشا شفیع نے اپنا ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کیا اور فیض کے چاہنے والوں سے معافی بھی مانگ لی ہے۔