گلوبل فنڈ کی پاکستان کو 36 آکسیجن پلانٹس کی فراہمی

September 21, 2021

وزراتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے گلوبل فنڈ نے پاکستان کو 36 آکسیجن پلانٹس کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

وزراتِ صحت کے حکام کے مطابق آکسیجن جنریشن پلانٹس ملک کے مختلف اسپتالوں میں نصب کیئے جائیں گے۔

وزراتِ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام صوبوں کی مشاورت سے آکسیجن جنریشن پلانٹس کی تنصیب ہو گی۔