سری دیوی پر فلمائے گانے پر عائزہ کے ڈانس اسٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل

September 21, 2021

بھارت کی نامور آنجہانی اداکارہ سری دیوی پر فلمائے گئے مشہور زمانہ گیت پر عائزہ خان کے ڈانس اسٹیپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی آواز میں گایا گیا سریلا گیت "میرے ہاتھوں میں" آنجہانی سری دیوی کی سپر ہٹ فلم چاندنی کا ہے۔

اسی گانے پر عائزہ خان نے بھی اپنے ڈانس اسٹیپس سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردہ اس ویڈیو میں عائزہ کو اسی انداز میں اسٹیپس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جیسا کہ آنجہانی سری دیوی نے کیے تھے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عائزہ نے مداحوں سے پوچھا کہ گیتی کی شادی آنے والی ہے، کیا آپ تیار ہیں؟