• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد سائنسدان کی بڑی کامیابی، 3 منٹ میں تباہ کن اعصابی امراض کی تشخیص ممکن

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

قطر میں مقیم پاکستانی نژاد سائنسدان ریاض ملک نےمصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نئی ٹیکنالوجی ایجاد کر لی جس کی مدد سے صرف 3 منٹ میں تباہ کن اعصابی بیماریوں کی تشخیص ممکن ہو گئی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کو قرنیہ کنفوکل مائیکرو اسکوپی (CCM) کا نام دیا گیا ہے جو کہ ویل کورنیل میڈیسن قطر میں پروفیسر ریاض ملک کی قیادت میں 25 سالہ تحقیق کا نتیجہ ہے۔

یہ نئی ٹیکنالوجی قرنیہ کو انسانی اعصابی نظام کی حیاتیاتی کھڑکی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، بغیر کسی آپریشن، دردناک بائیوپسی یا مہنگی اور روایتی امیجنگ کے تباہ کن اعصابی بیماریوں اور اعصابی نظام میں خرابی کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس نئی تیز رفتار اسکیننگ سے انفرادی سب بیسل کورنیل عصبی ریشوں کی ہائی ریزولوشن اور لائیو ٹشو امیجز لینے میں صرف 2 سے 3 منٹ لگتے ہیں اور پھر اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی الگورتھم چند سیکنڈز میں ان امیجز کا تجزیہ کر کے نتائج بتا دیتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید