سانحہ مواچھ گوٹھ کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، حافظ نعیم

September 22, 2021

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مواچھ گوٹھ کے13شہداء کے قاتلوں اور مجرموں کو گرفتار، دہشت گردوں کے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے، اس میں بھارت سمیت جو بھی ملوث ہو تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، 39دن گزر جانے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اہل خانہ اور ضلع ملیر میں قائم تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے اتحاد کو حق پہنچتا ہے کہ وہ اپنے احتجاج کو وسیع کریں،جماعت اسلامی ان کے احتجاج اور مطالبات کی مکمل حمایت جاری رکھے گی، لگتا ہے کہ خونی واردات کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تحقیقات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث متاثرہ خاندان اور عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، اس طرح کی وارداتوں کی روک تھام اور عوام کا تحفظ حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔