عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا روانگی میں مزید تاخیرکا خدشہ

September 22, 2021


مشہور پاکستانی کامیڈین عمرشریف کو علاج کی غرض سے امریکا لے جانے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے بُک کی گئی ایئر ایمبولینس کمپنی کی جانب سے آخری اطلاعات تک سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت حاصل نہیں کی گئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکا کے طویل سفر کے دوران ایئر ایمبولینس کو کم از کم دو ممالک کا اسٹاپ اوور بھی شیڈول میں شامل ہے۔

طویل سفر کے لیے کراچی سے روانگی کے بعد طیارے کو دو اسٹاپ اوور کے ممالک کے ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت لینا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس کو یورپ اور کسی اور ملک کے ایئرپورٹ میں اسٹاپ کرنا ہوگا، ان ممالک کے لیے عمر شریف کی فیملی کے ارکان کے ویزے درکار ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تاخیر سے بچانے کے لیے عمر شریف فیملی کے چاروں ارکان کو کمرشل پرواز سے امریکا روانہ کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

ایئر ایمبولینس میں صرف عمر شریف اور ایئر ایران بلینس کمپنی کا عملہ سوار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ان تمام مراحل سے گزر کر کینیڈین ایمبولینس پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی۔