منال خان کی جڑواں بھائیوں کو سالگرہ کی مبارکباد

September 22, 2021

پاکستانی ادکارہ منال خان نے اپنے جڑواں بھائیوں کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بھائیوں کی ممکنہ طور پر اپنی شادی کی تقاریب کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی۔

منال نے دونوں بھائیوں حذیفہ اور حماد کو نتھی کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور انہیں جڑواں کہہ کر بھی پکارا۔

ان کی تصویر پر پہلے ایک بھائی حذیفہ نے اپنی بہن کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد ان کی جڑواں بہن ایمن نے دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو میری پوسٹ چرالی۔

ساتھ میں ایمن نے اپنی بہن منال کو ڈھیر سارا پیار دیا اور کہ آپ میرے لیے بہترین ہیں۔