پولینڈ پر کوئلے کی کان بند کرنے تک یومیہ پانچ لاکھ یورو کا جرمانہ

September 23, 2021

ہیگ(پی پی آئی)یورپی یونین کی عدالت نے جرمنی اور چیک جمہوریہ کی سرحد کے قریب براؤن کوئلے کی کان کنی بدستور جاری رکھنے پر پولینڈپر بھاری جرمانہ عائد کیاہے۔ وارسا حکومت کی جانب سے ماضی میں یورپی عدالت کے فیصلے کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے اب اسے یومیہ پانچ لاکھ یورو کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ چیک جمہوریہ نے پولینڈ کے خلاف یورپی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا کہ اس کی جانب سے براؤن کوئلے کی کان کنی کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی علاقے میں آب و ہوا کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ چیک جمہوریہ کا دعویٰ ہے کہ ٹورو نامی کوئلے کی کان کے لائسنس میں توسیع کی اجازت ماحولیاتی اثرات کے مطلوبہ جائزوں کے بغیر دی گئی ہے۔