فیفا کوالیفائنگ، جرمنی نے سربیا، فرانس نے سلوینیا کو ہرادیا

September 23, 2021

برلن (اے پی پی)فیفا ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں جرمنی نے سربیا، فرانس نے سلوینیا، اٹلی نے کروشیا اور انگلینڈ نے لکسمبرگ کو شکست دے دی۔ ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گروپ ایچ کے میچ میں جرمنی نے سربیا کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ لی شولر نے جرمنی کی طرف سے ہیٹ ٹرک سکور کی۔ گروپ آئی کے میچ میں فرانس نے سلوینیا کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ گروپ جی میں اٹلی نے کروشیا کو بآسانی 0-5 مات دی جبکہ گروپ ڈی میں انگلینڈ نے لکسمبرگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-10 سے ہرایا، فاتح ٹیم کی طرف سے برائٹ، وائٹ اور گرین ووڈ نے دو، دو گول سکور کئے۔