جمائما کی لاہور کے سیٹ پر واپسی

September 23, 2021

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے لندن سے ہی لاہور کے سیٹ پر واپسی کرلی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی جس میں سے پہلی تصویر میں جمائما کو ایک کیمرہ اسکرین سامنے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


اس تصویر میں جمائما اسکرین کی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ اُن کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

تصویر میں پاکستان کے شہر لاہور کا بازار نظر آرہا ہے جس کی اُن کی آنے والی فلم کے لیے عکس بندی کی جارہی ہے۔

اگلی تصویر میں لاہور کے بازار کو دِکھایا گیا جوکہ وہ اپنی فلم میں دکھائیں گی۔

جمائما گولڈ اسمتھ لندن میں اپنی فلم کے سیٹ پر موجود ہیں اور وہاں سے آن لائن لاہور کا بازار دیکھ رہی ہیں۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں جمائما نے لکھا کہ ’مغربی لندن سے لاہور کے سیٹ پر اُن کی واپسی ہوگئی ہے۔‘

خیال رہے کہ جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور پر محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل بھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گی۔

اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی جبکہ اس پراجیکٹ کے ساتھ بالی ووڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔