• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے دو سال تک ٹیکسی ڈرائیور نے ہراساں کیا: جمائما گولڈ اسمتھ

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اُنہیں دو سال تک ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ہراساں کیا تھا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک برطانوی خاتون صحافی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ مرد یہ سمجھ سکتا ہے کہ ہم عورتیں بچپن سے ہی اپنے خوف کو کیسے دبا کر رکھتی ہیں۔‘

صحافی نے لکھا کہ ’میں 14 سال کی عُمر سے چابیاں اپنے پاس رکھتی ہوں اور اب بھی یہی سوچتی ہوں کہ اگر کوئی مجھے ہراساں کرے گا تو کیا مجھے چِلانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔‘

خاتون صحافی کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے جمائما گولڈاسمتھ نے لکھا کہ ’جی ہاں، کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو پیدل چلنے کے خوف کی وجہ سے بنا کسی ڈر کے ٹیکسی کا انتخاب کرتے ہیں لیکن ٹیکسی میں سفر کرنا ہر بار محفوظ نہیں ہوتا ہے۔‘

جمائما نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ میں سے کتنے لوگوں کو دورانِ سفر مرد ٹیکسی ڈرائیور سے ڈر لگا ہے؟‘

انہوں نے اہم انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پاس ایک ٹیکسی ڈرائیور  تھا جس نے مجھے دو سال تک ہراساں کیا۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل جمائما نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ جب وہ پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوئیں تو اُنہیں بھی وہاں دیگر پاکستانیوں کی طرح امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین