یہ نہیں کہہ سکتا کہ ترکی امریکا کے تعلقات بہتر چل رہے ہیں، ترک صدر

September 23, 2021

ترک صدر رجب طیب اردوان کا امریکا سے تعلقات سے متعلق کہنا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ ترکی امریکا کے تعلقات بہتر چل رہے ہیں۔

نیویارک میں ترکی اور امریکا کے تعلقات پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے ایف 35 طیارے خریدنے کے لیے 1.4 ارب ڈالر ادا کیے، لیکن طیارے نہیں ملے۔

ترک صدر نے کہا کہ امریکا کو پہلے اس معاملے کو حل کرنے کی ضرورت ہے، اگر واشنگٹن نے مدد نہ کی تو انقرہ دفاعی ضروریات کہیں اور سے پوری کرے گا۔

امریکا نے روسی دفاعی نظام خریدنے پر ترک دفاعی صنعت پر پابندی لگائی تھی۔