خودکشی کی کوشش کرنیوالے ملزم سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن و رقم برآمد

September 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خودکشی کی کوشش کرنے والے ملزم سمیت2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بغدادی نے منشیات فروش عبدالرشید عرف مہارانی کو گرفتار کر کےاس کے قبضےسے ہیروئن اور رقم برآمد کر لی ۔جبکہ چاکیواڑہ سےمنشیات فروش ظہیر احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چرس اور رقم برآمد کرلی، پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران منشیات فروشی،سپلائی گرفتار کیا گیا۔