سابق انگلش کپتان ڈیوڈ گاور بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

September 24, 2021

اسلام آباد ( جنگ نیوز) انگلینڈ کےسابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور بھی پاکستان کرکٹ کے حق میں بول پڑے۔انہوں نےکہا ہے کہ مجھے انگلینڈ کے فیصلے میں کوئی منطق نظر نہیں آرہی، پاکستان میں صرف 4 یا 5 دن گزارنے تھے یہ کوئی سخت ببل نہیں تھا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جو جواز دیے وہ صرف خیالی ہیں، یہ معاملہ آسانی سے حل ہوسکتا تھا۔ انگلینڈ پاکستان کا قرض نہیں اتارسکا، مختصر دورے کےلیے 14 کرکٹرز تیار کرنا مشکل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب انگلش ٹیم کووڈ کا شکار ہوئی تو فوری نئی ٹیم کھڑی کردی گئی تھی۔