سندھ خواتین کرکٹ سٹی لیگ کل سے شروع

September 24, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ خواتین کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری مرحلے میں انٹر سٹی سپر لیگ کے مقابلے 25 ستمبر سے 29 ستمبر تک ہونگے۔ ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر سید راحت علی شاہ کے مطابق سپر لیگ مرحلے میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی،ان میں کراچی دو،حیدرآباد کی دو اور سکھر کی دو ٹیمیں شامل ہیں۔ لیگ پر کھیلے جانے والے ان مقابلوں میں 9 میچز کھیلے جائیں گے۔