کسی فراڈیے نے اپنے سے بڑے فراڈیے کا کارڈ استعمال کیا، فیاض چوہان

September 24, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کسی کو ویکسین لگائے جانے کے معاملے پر کہا ہے کہ کسی فراڈیے نے اپنے سے بڑے فراڈیےکا کارڈ استعمال کیا ہے۔ اس کام میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملے گی۔ ٹیکس کی رقم کو "مال مفت دل بے رحم" کی بجائے کفایت شعاری سے استعمال کرنا گڈ گورننس ہے ان خیالات کا اظہار فیاض الحسن چوہان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر موجودہ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیر اعلیٰ آفس کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔