انجینئرنگ کونسل کو متحرک ادارہ بنانا چاہتے ہیں، شبلی فراز

September 24, 2021

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کا دورہ کیا۔پی ای سی حکام نے وفاقی وزیر کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے امور سے متعلق بریفنگ دی ،بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل میں نئی لیڈر شپ آئی ہے، نئی گورننگ باڈی اور چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، ان سے ملاقات کا مقصد یہ جاننا تھا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کہا ں کھڑی ہے اور کہا ں جانا چاہتی ہے، شبلی فرازنے کہا پاکستان انجینئرنگ کونسل پاکستان کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے،انہوں نے کہا ہم نے اس ادارے کو مزید آگے لے کر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس ادارے کو متحرک اور عملی ادارہ بنایا جائے تاکہ یہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے۔