ای ٹینڈرنگ سسٹم شفافیت اور میرٹ کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگا‘ نور الامین

September 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کے کرپشن سے پاک پاکستان کے وژن کیمطابق ای ٹینڈرنگ کا نفاذ کردیا گیا۔اس سلسے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے سرکاری اداروں اور ٹھیکیداروں کی ای ٹینڈرنگ ٹریننگ کروائی گئی۔ٹریننگ سیشن اے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور الامین مینگل نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ سسٹم شفافیت اور میرٹ کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگا۔پہلے مرحلے میں 5 کروڑ سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے آن لائن ٹینڈر وصول کئے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی ٹینڈرنگ آن لائن کی جائے گی۔کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ کاروبار کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی وزیراعظم کا وژن ہے۔