میپکو کے زیر انتظام علاقوں میں بارش اور آندھی سے بجلی کی فراہمی متاثر

September 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکوترجمان نے کہا ہے کہ میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بارش اور آندھی سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔ جنوبی پنجاب کے 13اضلاع کو بجلی فراہم کرنے والے 9آپریشن سرکلوں کے 150فیڈرز ٹرپ ہوئے۔ ملتان، خانیوال، وہاڑی، مظفرگڑھ،ڈی جی خان،بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال اور بہاولنگر میں بھی بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔