یاسر حسین کی اپنی ننھی مداح سے ملاقات

September 24, 2021


معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اپنی ننھی مداح منہا سے ملاقات کرکے معصوم بچی کو خوش کردیا۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اداکار اپنی ایک ننھی مداح منہا سے ملاقات کرتے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’منہا ان کی سب سے پیاری مداح ہے۔‘

یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پوسٹ میں منہا کی یاسرحسین سے ملاقات کا منظر بہت ہی دلچسپ ہے کیونکہ دیکھنے میں یہ بچی اتنی چھوٹی سی ہے لیکن جیسے ہی اس کی والدہ نے اسے بتایا کہ یہ یاسر انکل ہیں تو وہ خوشی سے اداکار سے گلے ملی اور تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔

بچی کی والدہ نے اپنی اس ملاقات کے بارے میں اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ یاسر حسین سے ان کی بیٹی منہا کی یہ ملاقات اتفاقاََ اس وقت ہوئی جب وہ اداکار کی گلی سے گزر رہی تھیں اور وہ اپنے گھر کے باہر ان لوگوں کو نظر آئے۔