سندھ: اسکول ٹیچرز کیلئے ٹیسٹ، 1 فیصد امیدوار بھی کامیاب نہ ہوئے

September 24, 2021

محکمۂ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کے سلسلے میں ہونے والا ٹیسٹ صوبے بھر سے 1 فیصد امیدوار بھی پاس نہیں کر سکے۔

ذرائع محکمۂ تعلیم کے مطابق آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔

محکمۂ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ سندھ بھر سے ٹیسٹ میں 1 لاکھ 60 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی، جن میں سے صرف 0 اعشاریہ 78 فیصد امیدوار ٹیسٹ پاس کر سکے۔

ذرائع محکمۂ تعلیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ تعلیم سندھ نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ان نتائج سے سندھ کابینہ کو آگاہ کیا تھا۔