ہیری پوٹر سیریز کے مشہور اداکار ٹام فیلٹن گالف کھیلتے ہوئے گر پڑے

September 24, 2021

ہیری پوٹر سیریز میں ڈریکو مالفائے کے مشہور کردار ادا کرنے والے ٹام فیلٹن حادثے کا شکار ہوگئے۔

ٹام فیلٹن جنہوں نے بدھ 22 ستمبر کو اپنی 34 ویں سالگرہ منائی تھی وہ ایک دن بعد ہی حادثے کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔

مشہور اداکار جمعرات کو وسکونسن کے گالف کورس میں سیلیبٹری گالف میچ کے دوران گرگئے۔

پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن آف امریکا نے ایک بیان کے ذریعے اداکار کے ساتھ رونما ہونے والے حادثے کی تصدیق کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حادثے کے فوری بعد ٹام فیلٹن کو اسپتال لے جایا گیا۔