پی اے سی، اربوں کے فنڈز لیپس، سیکرٹری منصوبہ بندی و خزانہ طلب

September 25, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ملتان سیالکوٹ سیکشن سمیت ملک بھر میں موٹر ویز پر ریسٹ ایریاز کی عدم موجودگی سے مسافروں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے،کمیٹی نے مختلف وزارتوں کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز لیپس ہونے کے معاملے پر سیکرٹری منصوبہ بندی اور خزانہ کو طلب کرلیا ہے،موٹر ویز کےریسٹ ایریاز میں مسافروں کی مشکلات دور کرنیکی ہدایت کی گئی۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر کی سربراہی میں ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری مواصلات چیرمین این ایچ اے، آڈٹ اور دیگر حکام نے شرکت کی .