ایمن خان اور منال خان کی والدہ کیسی دُلہن بنی تھیں؟

September 25, 2021

پاکستان کی معروف فنکار بہنیں ایمن خان اور منال خان کی والدہ نے بیٹیوں کے ہمراہ اپنی شادی کی بھی تصویر شیئر کی ہے۔

ایمن خان اور منال خان کی والدہ عظمیٰ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی جو کہ خوب وائرل ہو گئی ہے۔


اب ایمن اور منال کی والدہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ دُلہن بنے ہوئے ایک کولاج شیئر کیا ہے، اس کولاج میں ایمن خان، نو بیاہتا منال خان اور اُن کی والدہ کو دُلہن بنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


منال خان کے فین پیج پر اپلوڈ کیا گیا یہ کولاج عظمیٰ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

اس خوبصورت کولاج میں ایمن اور منال کی والدہ بیٹیوں کے مقابلے میں کافی سادہ نظر آ رہی ہیں، اس وائرل کولاج کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔