ننھے ریچھ کو سلائیڈ سکھاتی ماں کی محبت، ویڈیو وائرل

September 25, 2021

آپ نے اپنے اردگرد کے پارکوں میں والدین کو اپنے بچوں کو سلائیڈنگ سیکھاتے ہوئے یقیناً دیکھا ہی ہوگا۔

ماں ہو یا باپ اپنے بچے کی پہلی سلائیڈ پر بہت خوش ہوتے ہیں اور اس کی جم کر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

یہ تو ہم انسان ہیں، لیکن آج ہم آپ کو ریچھ کی ماں سے ملوارہے ہیں، جس نے اپنے بچے کو پہلے جھولے پر چڑھ کر اور پھر سلائیڈ کرکے دکھایا۔

اس ماں نے اپنے بچے کی اپنے انداز میں حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ بھی پہلی سلائیڈ کا لطف لے، جب ایسا ہوگیا تو اس کے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔

اسکول کے پلے گراؤنڈ کے جھولے کی اس ویڈیو کو ٹیچرز نے کیمرے میں قید کیا، جو یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے خود بھی خوب محظوظ ہوئیں۔

ماں اور بچے کی محبت سے بھرپور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش اس ویڈیو کو دیکھنے والے اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے، جب آپ یہ ویڈیو دیکھیں گے تو آپ بھی اسے سراہیں گے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے میرا دن خوشگوار بنادیا۔

ایک نے اپنے تبصرے میں کہا کہ مجھے یہ پسند آئی کیسے ماں خود بڑی سلائیڈ کرتی ہے اور چھوٹی سلائیڈ کی طرف دوڑ کر آتی ہے تاکہ بچے کو خود سے چمٹالے۔