امریکا: ٹرین حادثےمیں 3 افراد ہلاک، 50 زخمی

September 26, 2021


امریکا کی ریاست مونٹانا میں ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرین میں عملے کے 16 ارکان سمیت کم از کم 146 افراد سوار تھے۔

امریکی حکام کے مطابق ٹرین میں پھنسے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

فوری طور پر ٹرین حادثے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔