ماہرہ خان کا ’اجنبی‘ اور عاطف اسلم سے متعلق جذبات کا اظہار

September 26, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اجنبی گانے اور عاطف اسلم سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر عاطف اسلم کے ساتھ فلمائے گئے اپنے گانے ’اجنبی‘ کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

خوبرہ ادکارہ کا کہنا ہے کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران عاطف اور میں چھت پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ہم دونوں کی نظر ایک دوسرے پر پڑی اور دیکھتے ہی ہم دونوں مسکرانے لگے۔

ماہرہ خان نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آج سے دس سال قبل جب میں نے بول فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا تو اس وقت بھی عاطف اسلم کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی اور’ہونا تھا پیار‘ کا گانا ہم دونوں ساتھ بیٹھ کر گارہے تھے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اجنبی‘ گانے کی شوٹنگ ہم نے پچھلے سال کوویڈ کے دنوں میں شروع کی تھی اور اس میں کام کرتے ہوئے مجھے ایسا لگا کہ میں اپنے گھر میں موجود ہوں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کا نیا گانا ’اجنبی‘ ریلیز کردیا گیا ہے اور ماہرہ خان بھی اس گانے میں پرفارم کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، جبکہ مداحوں کی جانب سے اس گانے کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔