• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم نے اپنا نیا گانا ’اجنبی‘ ریلیز کردیا


معروف  گلوکار عاطف اسلم نے اپنا نیا گانا ’اجنبی‘ ریلیز کردیا، عاطف اسلم نے گانے کا حصہ بننے پر اداکارہ ماہر خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان کا نیا گانا ’اجنبی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

گلوکار نے اپنے گانے ’اجنبی‘ کے ریلیز ہونے کا اعلان  سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹس میں کیا۔


عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں ماہرہ خان کے ساتھ گانے کی تکمیل کے مراحل میں ساتھ دینے والی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس گانے کو اب تک عاطف اسلم کے انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زیادہ لوگ سن چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے گانے پر پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

معروف گلوکار عاطف اسلم کے گانے کو مداح بھی بڑی تعداد میں پسند کر رہے ہیں اور اس کی تعریف میں دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید