ماچومین پیوٹن

September 27, 2021

ماسکو(نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ستمبر میں سرد ترین مقام سائبیریا میں مچھلیاں پکڑتے اور ہائیکنگ کرتے ہوئے تعطیلات گزاریں، کرملن کے مطابق ملک کے مشرق بعید کے علاقے میں دورے سے واپسی پر صدر نے چند دن تنہائی میں گزارنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان کے قافلے میں شریک کئی افراد کو کورونا ہوگیا تھا، انہوں نے تاجکستان کا اپنا دورہ بھی منسوخ کردیا، پیوٹن کا ’’ماچومین‘‘ کا امیج روسی شہریوں اور دیگر ممالک کے عوام کو بہت متاثر کرتا ہے۔