میں اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی ہوں: گوہر خان

September 27, 2021

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح اور بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی ہیں۔

بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر گوہر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والدین کے ہمراہ ماضی کی اپنی یادگار تصویریں شیئر کیں۔


گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج! میں اپنا دن منارہی ہوں اور میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میں اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی رہی ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتی ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں والدین کی بہترین بیٹی بن سکوں اور خود پر اُنہیں فخر محسوس کروا سکوں۔‘

بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ ’آج! جو کچھ بھی ہوں وہ صرف اللّہ تعالیٰ کی وجہ سے ہوں۔‘

آخر میں اُنہوں نے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ رواں سال گوہر خان کے والد ظفر احمد خان شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار سال 2020 میں جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس جوڑے نے بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔