• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان نے اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے ایک خبر شائع کی گئی کہ گوہر خان اپنی شادی کے تین ماہ بعد حاملہ ہوگئی ہیں جس کی تصدیق اداکارہ کے شوہر زید دربار نے  کی ہے۔

خبر میں یہ بھی شائع کیا گیا کہ گوہر خان کے شوہر اُن سے عمر میں 12 سال چھوٹے ہیں۔

مختلف بھارتی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں سے تنگ آکر گوہر خان نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی خبر رساں ادارے کو کرارا جواب دیا ہے۔

گوہر خان نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی خبر رساں ادارے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’تمہارا دماغ خراب ہے، اپنی خبر میں سچائی لیکر آؤ۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’میرے شوہر کے مجھ سے 12 سال چھوٹے ہونے کی جھوٹی خبر تو بہت پُرانی ہوگئی ہے لہٰذا خبر لکھتے ہوئے دماغ کا استعمال کریں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’حال ہی میں میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے، براہِ کرم اپنی بےبنیاد خبروں میں تھوڑا احساس پیدا کریں۔‘

گوہر خان نے شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں حاملہ نہیں ہوں، شکریہ۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں گوہر خان کے والد ظفر احمد خان شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

والد کے انتقال کی خبر گوہر خان اور اُن کے شوہر زید دربار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار سال 2020 میں جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس جوڑے نے بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔

تازہ ترین