جعلی اکاؤنٹ کیس، نہر خیام غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت12 اکتوبر تک ملتوی

September 28, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے اختیارات سے تجاوز اور نہرخیام پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ بروز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود اور تفتیشی افسر احمد سعید وزیر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث بغیر کاروائی سماعت12 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔