کابل یونیورسٹی کے چانسلر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، انتظامیہ

September 28, 2021


کابل یونیورسٹی کے چانسلر محمد اشرف غیرت کے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنائے جانے پر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان جعلی اکاؤنٹ سے جھوٹی خبروں کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

جامعہ کی انتظامیہ کے مطابق جامعہ کے چانسلر محمد اشرف غیرت کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔ مستند معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رابطہ کریں۔

کابل یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہےکہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر چانسلر جامعہ محمد اشرف غیرت کے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں۔ ان جعلی اکاؤنٹس سے جھوٹی خبروں کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ چانسلر محمد اشرف غیرت کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے، طلبہ اور والدین مستند معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔