صفائی کے مسائل حل کرنے کیلئے موثرلائحہ عمل تیارکیاجائے،چیف سیکرٹری

September 29, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ہدایت کی ہے کہ لاہور میں صفائی کے مسائل کے مستقل بنیادوں پر حل کیلئے موثر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت پنجاب سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اجلاس میں لاہور میں صفائی کے انتظامات اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہر میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کے کام کو مزید تیز کیا جائے اورصفائی کے بارے میں شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے ۔