وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا نشتر ایمرجنسی بلاک کا دورہ

September 29, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات اور تزئین و آرائش سمیت دیگر آمورز کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز نشتر ایمرجنسی بلاک کا تفصیلی دورہ کیا۔ وہ ایمرجنسی بلاک کے مختلف شعبہ جات میں گئے اور وہاں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے درپیش مسائل کے بارے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے مریضوں کی سہولت کے مذکورہ شعبے میں ایمرجنسی لفٹس، ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری کے قیام اور آپریشن تھیٹرز کی آپ گریڈیشن کے حوالے سے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔